لاہور (محمد علی جٹ سے) عدالتی احکامات کے باوجود ضلعی انتظامیہ کاروباری اوقات کار پر عملدرآمد کروانے میں ناکام، متعلقہ اداروں کے ملازمین نے توانائی بچت پروگرام کو ذاتی کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔ شہرکے بیشتر علاقوں میں دیے گئے شیڈول کے برعکس رات گئے تک معروف کھانے پینے کی دکانیں، ریسٹورنٹس اور پان سگریٹ شاپس پرکاروبار جاری ہے۔ جو دکانوںکے شٹر گرا کر کاروبار کرنے میں مصروف ہیں، جنہیں ڈیوٹی پر مامور عملہ کی مکمل سر پرستی حاصل ہے جس کے عوض فی دکان حصہ وصو ل کیا جاتا ہے اور متعلقہ اداروں کا ماتحت عملہ لاکھوں روپے ہفتہ لے کر قانون کی خلاف ورزی کروانے میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں، جس سے توانائی بچت پروگرام بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ خلا ف ورزی کرنے والوں کو دولاکھ روپے تک جرمانہ کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں مگر خلاف ورزی کرنے والوں کی دیکھا جائے تو اب تک کوئی تسلی بخش جرمانے وصول نہیں کیے جا سکے جو انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس حوالے سے ترجمان ضلعی حکومت کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمات اور جرمانے عائدکیے جا رہے ہیں۔
کاروباری مراکز
انتظامیہ کاروباری مراکز پر پابندی وقت کی بجائے مال بنانے لگی
Feb 10, 2023