اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک ترکیہ مشترکہ فوجی مشق "اتاترک 12 2023" کی اختتامی تقریب تربیلا میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں ترک سپیشل فورسز اور پاکستانی سپیشل سروسز گروپ کے دستوں نے حصہ لیا۔ دو ہفتے کی مشقوں میں انسداد دہشتگردی کے مختلف آپریشن کئے گئے جس میں کمپاؤنڈ کلیئرنس، سنائپر ٹریننگ اور آئی ای ڈی کی ہینڈلنگ کے امور شامل تھے۔ ڈی جی ملٹری ٹریننگ میجر جنرل اسد نواز تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ترکیہ کے فوجی وفد کی سربراہی سینٹر کمانڈر انسداد دہشتگردی تربیت، مشق کرنل مصطفیٰ کہرامان کر رہے تھے۔ دو ہفتوں پر محیط مشق کا مقصد انسداد دہشتگردی شعبے میں باہمی تجربات کا تبادلہ تھا۔ مشق کا اہم مقصد پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ، دونوں افواج میں تعاون بڑھانا تھا۔
مشترکہ مشق