ملتان (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف کے رہنماؤں ملک عامر ڈوگر، حاجی جاوید اختر انصاری، ندیم قریشی اور تحریک انصاف کے کارکنوں پر جھوٹے مقدمات کی پر زور مذمت کی ہے اور رہائی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمانت پر رہائی حق اور سچ کی فتح ہے۔ عدلیہ کے فیصلے قابل تحسین ہیں، حکومت فسطائیت اور جبر کا مظاہرہ کر رہی ہے، جھوٹے مقدمات کا سامنا کررہے ہیں، ہمارے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں، جیلوں اور مقدمات سے گھبرانے والے نہیں، حکومت انتقامی کارروائی سے باز رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 156میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 90دن گزرنے کے بعد نگران حکومت آئین شکنی کی مرتکب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کے وسیع تر مفاد میں فوری اور شفاف انتخابات کا اعلان کیا جائے۔
شاہ محمود