افغانستان پر ماسکو کانفرنس میں شرکت کرینگے سفیر کابل بھیجنے کا فیصلہ ہوا پاکستان 


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان کا ماسکو میں افغانستان پر ہونے والی علاقائی شراکت داروں کی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ، ڈائریکٹر جنرل بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی رافیل ماریانو گروسی 15 سے 16 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ  ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری فرانس کے دورے پر ہیں جہاں وہ فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان سپین کے دورے پر ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف کے دورہ امریکہ کے بارے میں علم نہیں۔ آرمی چیف کے دورہ امریکہ کے حوالے سے آئی ایس پی آر بہتر بتا سکتا ہے۔  بھارت میں مسلمانوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے ان کی املاک کو گرایا جا رہا ہے۔ سری نگر میں انتہا پسندوں نے حریت رہنماؤں کے دفتر پر حملہ کیا۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ ترکیہ میں ہونے والے زلزلے سے تباہی پر پاکستان نے افسوس کا اظہار کیا، پاکستان ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گا، پاکستان کی ریسکیو ٹیمیں ترکیہ میں ریلیف آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، وزیر اعظم کے دورہ ترکیہ کے حوالے سے تجویز زیر غور ہے، تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ ترجمان نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ پاکستان، افغانستان اور ایران کے ساتھ سکیورٹی سمیت اہم امور پر بات چیت کررہا ہے۔ بات چیت کی تمام تفصیلات نہیں بتائی جاسکتیں۔ پاکستان کے افغانستان میں تعینات سفیر عبید نظامانی ابھی تک پاکستان میں ہیںجبکہ ابھی تک سفیر کو واپس افغانستان بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ افغانستان اور ایران سے متعدد اہم امور پر رابطے میں ہیں۔ کسی خاص ایجنڈے پر فی الحال بات نہیں کرنا چاہتے۔ افغانستان سے انٹیلی جنس اور سکیورٹی امور پر بھی بات جاری ہے۔ ترکیہ یا شام میں کسی پاکستانی کے زلزلے سے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ترکی میں موجود 23 پاکستانیوں میں سے 16 کو واپس لایا جائے گا۔
پاکستان

ای پیپر دی نیشن