ایم کیو ایم کا شہری علاقوں میںگیس بحران پر اظہار تشویش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر رانا انصار کی سربراہی میں اراکین اسمبلی کے ایک وفد نے  ایم ڈی سوئی سدرن کمپنی عمران منیار سے ملاقات میں کراچی سمیت شہری سندھ حیدرآباد اور میرپورخاص میں جاری گیس بحران پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جاری گیس بحران دن بہ دن بڑھتا جارہاہے کراچی پاکستان کا معاشی حب اور سوئی سدرن کو سب سے زیادہ ریونیو دینا والا شہر ہے لیکن بدقسمتی سے کراچی کے عوام بدترین گیس بحران سے دوچار ہیں۔اراکین اسمبلی نے ایم ڈی عمران منیارسے مطالبہ کیا کہ سوئی سدرن کمپنی ہنگامی بنیادوں پر کراچی سمیت تمام شہروں میں زیادہ سے زیادہ گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے اور عوام کو اس پریشانی سے چھٹکارا دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ایم کیوایم پاکستان کے وفد میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ علی خورشیدی، اراکین سندھ اسمبلی صداقت حسین،ہاشم رضا جیلانی،سنجے پروانی اور رابعہ خاتون شامل تھے ۔

ای پیپر دی نیشن