کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے گینگ ریپ کے الزام میں بری ہونے والے ملزمان کی بریت کیخلاف اپیل پر ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے ۔سندھ ہائیکورٹ میں گینگ ریپ کے الزام میں بری ہونے والے ملزمان کی بریت کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ اپیل کنندہ کے وکیل نے موقف دیا کہ 10سال سے اپیل زیر سماعت ہے ملزمان پیش نہیں ہوئے۔ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے ہیں وکیل آتے ہیں پھر غیر حاضر ہوجاتے ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو نوٹس جاری کردئیے۔ عدالت نے ملزمان کو 15مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ ملزمان میں شعبان، روشن، احسان اور کلیم اللہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے جنوری 2007 میں کائنات سومرو کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے عدم شواہد کی بنا پر تمام ملزمان کو بری کردیا تھا۔ ملزمان کی بریت کے خلاف کائنات سومرو نے اپیل دائر کی تھی۔
گینگ ریپ ملزمان کی بریت کیخلاف اپیل پر نوٹس جاری
Feb 10, 2023