کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاپوش نگر قبرستان سے انسانی اعضا ملنے کے واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے جس سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔پولیس نے کہا کہ گذشتہ روزقبرستان سے انسانی دھڑ، بازو ملے تھے جس سے فوری طورپر مقتول کی شناخت نہ ہوسکی۔پولیس نے بتایا کہ ورثا کی تلاش جاری ہے اور لاش سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔
پاپوش نگر قبرستان سے انسانی اعضا ملنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا
Feb 10, 2023