بھارتی جیل سے رہا12پاکستانی ماہیگیروں کا شاندار استقبال

Feb 10, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے12ماہی گیروں کو لاہور سے کراچی پہنچا دیا گیا۔ایدھی سینٹر ٹاور پر استقبال کے دوران رقت انگیز مناظر،ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کوآپریٹوسوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے رہائی پانے والے ماہی گیروں کااستقبال کیا، انہیںہار بھی پہنائے گئے،جبکہ 20ہزار روپے فی کس مالی امداد فراہم کی گئی۔ 9ماہی گیر ضلع ٹھٹھہ سجاول جبکہ 3 مچھر کالونی کراچی کے رہائشی ہیںتفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے جمعرات کے روز بھارتی قید سے رہائی پانے والے 12ماہی گیروں میر جت ولد جمن جت،لالو ملاح ولدغلام ملاح،سید مقبول شاہ ولد سید حسین شاہ،جمن جت ولد حاجی موسی جت،عثمان جت ولد جمعہ جت،عالم جت ولد اللہ رکھا جت،سید اللہ بچائیو ولد سید پلو شاہ،ساون جت ولداللہ رکھا جت اور مٹھن جت ولد اللہ رکھا جت ضلع ٹھٹھہ سجاول کے علاقے شاہ بندر کے رہائشی جبکہ عبدالسلام ولد محمد کالا،شبیر احمد ولد امیر حسین اور محمد رفیق ولد جعفر عالم محمدی کالونی بنگالی پاڑہ کراچی کے رہائشی ہیں ، ایدھی سینٹر ٹاورپر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔رہائی پانے والے ماہی گیروں کو ہار پہنائے گئے۔ایدھی سینٹر پررہائی پانے والے ماہی گیروں اور ان کے اہلخانہ کی ملاقات کے دوران رقت انگیز مناظر بھی دکھائی دیئے۔ماہی گیر اپنوں سے لپٹ کراشکبار ہو گئے۔ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے رہائی پانے والے ماہی گیروں میں 20ہزار روپے فی کس کے حساب سے ان میں نقد امداد تقسیم کی۔ اس موقع پر ایاز بھٹی ،محمد حسین ،سید علی اصغر شاہ ،غلام رسول شیخ ودیگر موجود تھے۔ بعدازاں بھارتی قید سے رہائی پانیوالے ماہی گیروں اور ان کے اہل خانہ کو کراچی فش ہاربر لے جایا گیا۔جہاں کے ان کے اعزاز میں فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کی جانب سے سوسائٹی کے بورڈ روم میں ایک استقبالیہ تقریب سجائی گئی۔جس میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیاتھا۔واضع رہے کہ 106پاکستانی ماہی گیر تاحال بھارت کی مختلف جیلوں میں قید و بند کی صعبتیں برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ ا قوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیںبھارتی قید میں موجود پاکستانی ماہی گیروں کی جلد رہائی کے لیے مودی حکومت پر دبا? بڑھائیں۔رہائی پانے والے ماہی گیروں کو2013اور2014میں بھارتی فورسیز نے گرفتار کیا تھا۔

مزیدخبریں