کراچی (اسٹاف رپورٹر) ادیب، مزاح نگار، شاعر اور صحافی محمد عثمان جامعی کی نئی کتاب چپ رہا نہیں جاتا شایع ہوگئی۔ یہ کتاب مصنف کی فکاہیہ تحریروں کا مجموعہ ہے۔ کتاب میں سیاست، سماج اور شخصیات کے حوالے سے پرمزاح تحریریں شامل ہیں۔ یہ کتاب کراچی یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام شائع کی گئی ہے، جو بطور ناشر کے یوجے کی شائع کردہ پہلی کتاب ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے عثمان جامعی کی تین کتابیں شایع ہوچکی ہیں جن میں فکاہیہ تحریروں کا انتخاب ’’کہے بغیر‘‘، شاعری کا مجموعہ ’’میں بس اک دیوار‘‘ اور ناول سرسید، سینتالیس، سیکٹرانچارج شامل ہیں۔