کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف جی جونیئر پبلک اسکول (بوائز) کراچی کینٹ میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کی مہم کے سلسلہ میں 5سے 15سال کے بچوں کو دوا کھلائی گئی ۔واضح رہے کہ طلبا کی مجموعی صحت، غذائیت کی صورتحال، تعلیم تک رسائی اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے مفت دوا کھلانے کے لیے 6 سے 11 فروری 2023 تک ایک مہم شروع کی گئی ہے۔ بچوں میں پیٹ کے کیڑوں کے انفیکشن کا سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے، کیونکہ ان کا مدافعتی نظام مکمل طور پر تیار نہیں ہوتا ہے۔
ایف جی جونیئر پبلک اسکول (بوائز) میں بچوں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کی مہم
Feb 10, 2023