کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز مذہبی اسکالر علامہ پیر سید مظفر حسین شاہ قادری نے کہا کہ صحابہ کرام و اہلبیت اطہار کی عظمت و شان بلند و بالا ہے ان میں
سے کسی کی بے ادبی گستاخی اہل ایمان گوارا نہیں کر سکتے ۔قومی اسمبلی سے ناموس ِصحابہ و اہلبیت کے بل کی منظوری احسن اقدام ہے اس قانون کا جلد نفاذ یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ گستاخیوں کے واقعات فساد و انتشار کا سبب بنتے ہیں اس لئے اس کی قانونی بنیادوں پر روک تھام از حد ضروری تھی۔یہ بات انہوں نے جامع مسجد نور حبیب نیا آباد لیاری میں خلفاء راشدین کانفرنس سے خطاب میں کہی۔کانفرنس میں درگاہ عالیہ اشرفیہ کے سجادہ نشین ڈاکٹر سید محمد اشرف الجیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام کی مقدس ہستیوں کا احترام لازم اور غیرت ِ ایمانی کا تقاضہ بھی ہے ۔ کانفرنس میں پیر فاروق انور شاہ کاظمی،علامی قاری اسحاق خلیلی،سید رفیق شاہ،مفتی صہیب معینی،حاجی صدیق اسماعیل،محمد ساجد قادری ،محمد محسن،حسین میمن،انیس آفاق خلیل و دیگر بھی شریک تھے۔
صحابہ کرام و اہلبیت اطہار کی عظمت و شان بلند و بالا ہے۔پیر سید مظفر شاہ
Feb 10, 2023