لاہور(سپیشل رپورٹر) پاکستان میں زراعت قلیل مدتی موسمیاتی تغیرات اور طویل مدتی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمایاں طور پر متاثر ہوتی ہے۔ شدید خشک سالی کے ادوار، اس کے بعد تباہ کن سیلاب ملک میں عام ہیں اور اس نے فصلوں کی کم پیداوار، مویشیوں کے نقصان، آبپاشی کے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان اور خوراک کی قلت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے انڈیکس کے مطابق، موسم سرما میں خشک سالی بڑھے گی جس سے نقدی فصلوں کی پیداوار متاثر ہوگی۔ دریں اثنا، گرمی کے موسم میں بارش میں اضافہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب کا باعث بن سکتا ہے۔ اس سلسلے میں KAM-School of Life Sciences نے ORIC کے تعاون سے فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی لاہور میں 6 تا 9 فروری 2023 کو اس بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا۔
فارمن کرسچن یونیورسٹی :ماحولیاتی تبدیلی کیلئے تخفیف ، موافقت پر بین الاقوامی کانفرنس
Feb 10, 2023