کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں

Feb 10, 2023

امیر محمد خان

جدہ کی ڈایئری۔ امیر محمد خان
ریاض ، اور جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقاریب
مقررین اور شرکاء کا کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم،کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی

سعودی عرب میں پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کشمیری اور پاکستانیوں نے شرکت کرکے اس عزم کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں منعقد ہونے والی یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور اور دیگر سفارتی افسران کے علاوہ کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقعہ پر مقررین میں سردار شعیب اور سردار رزاق خان کا کہنا تھا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور آزادی کے حصول تلک ہماری آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام متحدہ اپنی پاس کردہ قراردادوں پر عمل کرواتے ہوئے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلائے سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور کا کہنا تھا کہ بھارت ایک فاشسٹ ملک ہے جو مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی مسلط ہے اور گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیری عوام پر ظلم وستم روا رکھے ہوئے ہے اور نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کا خون بہا رہا ہے تقریب میں جہاں تصویری نمائش کے ذریعے کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کیا گیا تھا وہیں سفارتی افسران نے صدر پاکستان،وزیراعظم اور وزیر خارجہ پاکستان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے۔
جدہ
سعودی عرب میں پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی میں پاکستانی مندوب سمیت آزاد کشمیر کے شہریوں نے شرکت کی اس موقعہ پر عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری پرتشدد کاروائیوں کو روکا جائے جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں قونصل جنرل خالد مجید کے علاوہ آسٹریا میں پاکستانی سفیر آفتاب کھوکھر سمیت اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی میں پاکستان کے مندوب سید فواد شیر بھی شریک تھے  اس موقعہ پر مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر سمیت ہندوستان بھر میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد کاروائیوں میں مصروف ہے مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے اور ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ان کا ہر فورم پر ساتھ دیتے رہیں گے مہمان خصوصی آسٹریا میں پاکستان کے سفیر آفتاب کھوکھر اور قونصل جنرل جدہ خالد مجید کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری شہریوں کو بھی چاہئیے کہ وہ مسلہ کشمیر عوامی سطح پر اجاگر کرے اسلامی تعاون تنظیم میں پاکستان کے مندوب سید فواد شیر کا کہنا تھا کہ او آئی سی نے ہمیشہ مسلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مسلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے۔سعودی عرب میں اہالیان ریاض کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین باچا خان اور خان ولی خان کے سیاسی و سماجی کردار کے حوالے
 سے تقریب منعقد کی گئی جس میں شرکاء نے انہیں بھرپور انداز سے خراج عقیدت پیش کیا۔
خیبر پختونخواہ کے سابق وزیر محمد ایوب کے اعزاز میں تقریب 
دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی تقریب میں خیبرپختونخواہ کے سابق وزیر محمد ایوب سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان اور کمیونٹی کے افراد شریک تھے اس موقعہ پر مقررین کا کہنا تھا کہ باچا خان اور خان ولی خان کی سیاست عوامی خدمت کے گرد گھومتی ہے یہی وجہ ہے کہ خدائی خدمت گار تحریک مقبول ہوئی اور آج عوامی نیشنل پارٹی انہی قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے لوگوں کے یکساں حقوق اور ان کی فلاح کے لئے عملی سیاست کا حصہ ہے اور اے این پی شہدا کی جماعت ہے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے روشن خیال سیاسی اور جمہوری جماعت کے طور پر جانی جاتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف کھڑی ہے تقریب میں پشاور میں خودکش حملے کی پرزور مذمت بھی کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ دہشتگردی کی نئی لہر کو فوری طور پر روکا جائے اور پاکستان کی عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے تقریب سے خیبرپختونخواہ کے سابق وزیر محمد ایوب،اے این پی سعودی عرب کے صدر سید مزمل شاہ، حبیب یونس،خالد اکرم رانا،سردار شعیب،عبدالمالک مجاہد، احسن عباسی،حفیظ خان،سردار شعیب،ممتاز خان سمیت دیگر نے اظہار خیال کیا۔

مزیدخبریں