ملتان(وقائع نگار خصوصی)امامیہ اسٹوڈنٹسآ رگنائزیشن ملتان ڈویڑن کے زیر اہتمام انقلاب اسلامی ایران کی 44 ویں سالگرہ کی مناسبت سے سیمینار 11 فروری کو جامع مسجد ولی العصر نزد ننگانہ چوک میں منعقد ہوگا۔سیمینار سے حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ علی حسین مدنی، ماہر امور مشرق وسطی و مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی خطاب کرینگے۔