خان گڑھ ( خبر نگار) خانگڑھ کی مین سیوریج لائن کی اچانک بندش سے آدھا شہر سیوریج کے پانی سے اٹ گیا اور گزرنا تک محال ہو چکا ہے اور راہگیروں کے کپڑے ناپاک ہو رہے ہیں جبکہ مکین گھروں میں محصور ہو چکے ہیں گزشتہ ایک ہفتہ سے یہاں کے شہری اذیت کا شکار ہیں دوسری جانب بلدیہ خانگڑھ کے اہلکار بند سیوریج لائن کھولنے کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں مگر سکرجیٹ مشین کا ایک اہم پْرزہ نہ ہونے سے سیوریج لائن تاحال نہیں کھلی جس پر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے نوٹس لیکر مظفرگڑھ سے سکرجیٹ مشین بھجوا کر سیوریج لائن فوری کھلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
خان گڑھ میں سیوریج بند‘ آدھا شہر کالے پانی میں ڈوب گیا
Feb 10, 2023