طلباء کو سائنسی فکروشعور سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت: اکبر بخاری 

Feb 10, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)اساتذہ طلباء  کو صحیح معنوں میں سائنس دان بنانے کے لئے ان کو سائنس کی اصل روح کے مطابق تجربات کی طرف راغب کریں۔ طلباء  کو سائنسی فکر و شعور سے آراستہ کرنا آج کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول دولت میں پرنسپل اکبر بخاری نے  طلباء  کے بنائے گئے  سائنسی ماڈلز کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر  پرنسپل مسلم ہائی سکول رانا محمد اکرم محمد شریف گجر محمد عابد سحر  ہیڈماسٹر جاوید ملک ہیڈ ماسٹر محمد اکرم خان حمد کلیم اللہ ملک خلیل احمد سینئر ہیڈ ماسٹر رب نواز رانا محمد اسلم ساغر  سید محمد اختر شاہ بخاری عامر نقشبندی ہیڈ ماسٹر اسد عبداللہ پرنسپل پرویز قادر اور دیگر موجود تھے۔

مزیدخبریں