لائن سٹاف کی سہولیات کی فراہمی‘ قیمتی جانوں کا تحفظ ہمارا فرض : ساجد گوندل

Feb 10, 2023

ملتان ‘میلسی(نیوز رپورٹر‘نامہ نگار)سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو سرکل وہاڑی ساجد حسین گوندل نے کہا ہے کہ سیفٹی سیمینارز کا مقصد لائن سٹاف میں دوران ڈیوٹی سیفٹی کے شعور کو اجاگر کرنا ہے۔ لائن مین کی قیمتی جانیں بچانے کے لئے ہرممکن اقدامات اْٹھائے جارہے ہیں۔لائن سٹاف کی غفلت کے باعث رونماہونے والے حادثات کی شرح صفر کرنے کے لئے سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہے۔ سیفٹی کلچر کو فروغ دینے کے لئے سب ڈویڑنل اور ڈویژنل لیول پر سیمینارز کا انعقاد کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلسی ڈویژنل کمپلیکس میں منعقدہ سیفٹی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لائن سٹاف کوسہولیات فراہم کرنااورانکی قیمتی جانوں کاتحفظ ہمارافرض ہے۔ایکسین میلسی انجینئر شاہد نذیر نے کہا کہ لائن سٹاف محکمہ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ہمارا سرمایہ ہے اسکی زندگی اسکے خاندان اورکمپنی کے لئے اشدضروری ہے۔ لائن سٹاف فیلڈمیں کام کرنے سے قبل ٹی اینڈپی چیک کریں اورکھمبوں /ٹرانسفارمرزپرکام کرنے سے پہلے پرمٹ ٹوورک ہرصورت حاصل کیاجائے سیفٹی سیمینار سے ایس ڈی او سیفٹی وہاڑی سرکل الطاف حسین اور ایس ڈی او فرسٹ سب ڈویژن میلسی طاہر شریف نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں