وزیر اعظم سے ڈویژنل صدرمسلم لیگ (ن)راولپنڈی کی ملاقات 

Feb 10, 2023


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل صدر ملک ابرار احمد نے گذشتہ روز وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ترقیاتی کاموں، ملکی سیاسی صورتحال، معاشی مشکلات اور مہنگائی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈویژنل صدر نے 19 فروری کو راولپنڈی میں ورکرز کنونشن کے حوالے سے تیاریوں کے بارے میں بھی وزیر اعظم کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملک ابرار احمد نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ ہمارے ترکیہ کے بہنوں، بھائیوں اور بچوں کو اس مشکل ترین گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گ۔ا راولپنڈی ڈویژن میں ریلیف کیمپ لگائے جائیں گے اور فنڈ ریزنگ بھی کی جائے گی۔
ملاقات

مزیدخبریں