شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری فیضان خالد ورک نے کہا ہے کہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تمام کوششیں اور حربے ناکام بناکر مسلم لیگ( ن) اپنے قائد میاں نواز شریف، وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی جرات مندانہ قیادت میں استحکام پاکستان کے لیے جد و جہد کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے عمران خان سب سے پہلے اپنی گرفتاری دیں عوام اوربالخصوص نوجوان نسل کو تشدد پسندی کی سیاست کا درس دیکر سیاسی روایات کا پہلے ہی جنازہ نکال دیا گیا ہے تحریک انصاف کی جیل بھروتحریک سیاسی بلیک میلنگ کے علاوہ کچھ نہیں ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر معززین کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔