شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سابق چیئر مین بلدیہ میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ملک کی معاشی سیاسی اور جغرافیائی صورتحال پر مشاورت کرنی چاہئے دہشت گردی کی حالیہ لہر قابل افسوس قابل مذمت ہے یہ ملک دشمن قوتوں کی سازشیں ہیں پی ڈی ایم کی حکومت پاکستان کو معاشی طورپر مضبوط کرنے کیلئے پوری تکو دو کر رہی ہیں جبکہ پی ٹی آئی ملک کو دیوالیہ کرنے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں ملک عرفان اسلام ،میاں عرفان کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے میاں امجد لطیف نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ملک میں نفرتیں پھیلانے بدتمیزی گالم گلوچ اور اداروں کی تضحیک کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔