قاسم خان سوری سے زاہد صدیق کی ملاقا ت‘سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Feb 10, 2023


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے تحریک انصاف کے رہنما ڈیف اینڈ ڈیمپ کے چیئرمین میاںزاہد صدیق نے ملاقا ت کی اور ان سے جیل بھروتحریک سمیت ضلع شیخوپورہ کی سیاسی انتظامی ،تنظیمی اور آئندہ عام انتخابات کی تیاری ،امیدواروں کی نامزدگی کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا ہے ملاقا ت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے میاں زاہد صدیق نے کہاکہ بہاد ر قوم کی قیادت ،بہادر لیڈر ہی کرسکتا ہے عمران خان نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک بہادر ،محب وطن ،اسلام پسند لیڈر ہے جس نے امریکی غلامی کو مسترد کرکے پاکستان کی آزادی ،خودمختاری پر کوئی کمپرومائز نہ کیا صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کرنا اس با ت کا ثبوت ہے کہ عمران خان کی منزل اقتدار نہیں بلک اعلیٰ قومی اقدار ،آئین وقانون کی بالادستی ہے جس کیلئے وہ جدوجہدکررہے ہیں۔

مزیدخبریں