ملتان (نیوز رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل فرحان شبیر ملک نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 2ملازمین کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ پیراں غائب سب ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ IIواحد حسین کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے لائن مین فرسٹ کے عہدے پر تنزلی کردی ہے جبکہ شاہ رکن عالم سب ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ IIمحمد عمران کی دو سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹس روکی گئی ہیں۔
محکمانہ کیسز کا فیصلہ‘ میپکو کے 2 لائن سپرنٹنڈنٹس کو سزائیں
Feb 10, 2023