شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر میا ں افضال حیدر نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے ذاتی مفادات کی خاطر ملک وقوم کو شدید ترین مشکلات سے دوچار کردیا ہے آج جو حالات ہیں اس کے ذمہ داروں سے قوم انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے انتقام لیں گے عمران خان قوم کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں کیونکہ تحریک انصاف نے اپنے اقتدار کے دوران ملکی خود مختاری ، عوامی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کئے عمران خان کی پالیسیاں اگلا الیکشن جیتنے کیلئے نہیں آنیوالی نسلوں کیلئے تھیں مگر موجودہ حکمران آج بھی ڈنگ ٹپائو پالیسی پر عمل پیر ا ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر ظفر اقبال ،ملک آصف ،بلال ریاض ،ڈاکٹر شہزاد سمیت دیگر موجودتھے۔
عمران خان قوم کے دلوں کی دھڑکن بن چکے :افضال حیدر
Feb 10, 2023