ملتان (خبرنگار خصوصی) باغبان ایمپلائز اتحاد سی بی اے پی ایچ اے ملتان کے صدر عاقل قریشی اور جنرل سیکرٹری راؤ افسر خلیل کی زیر قیادت ہیڈ آفس میں احتجاج کیا اور سابقہ چیئرمین اعجاز حسین جنجوعہ کا پتلا جلایا گیا ۔اس موقع پر عاقل قریشی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعجاز حسین جنجوعہ نے پی ایچ اے ملتان کا ہزاروں لیٹر ڈیزل غیر قانونی طور پر استعمال کیا اور محکمہ کو لاکھوں کا ٹیکا لگایا۔پی ایچ اے چیئرمین کا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے مختلف کمپنیوں سے لاکھوں کی اپنی سیاسی پبلسٹی کرائی اور ٹاپ سائن کا ابھی بھی ڈھائی لاکھ سابقہ چیئرمین نے دینا ہے ان تمام معاملات کی تحقیقات پی ایچ اے انتظامیہ کرے اور الزامات درست ثابت ہونے پر معاملہ اینٹی کرپشن بھیجا جائے اس کے علاوہ پہلے سکیل کے ذیشان و دیگر مالیوں کو پانچ پانچ کروڑ کے ہرجانے کے لیگل نوٹس دینا اعجاز حسین جنجوعہ کی کھلم کھلا مزدور دوشمنی ہے جس پر تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا گیا اعجاز حسین جنجوعہ کی رکنیت معطل کی جائے۔ فنانس سیکرٹری ارشد سعیدی نے کہا کہ اعجاز حسین جنجوعہ ادراہ پر الزام لگانا بند کریں ۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ شاہ ولی راجپوت سینئر نائب صدر عرفان سجاد ، سرپرست خالد محمود گجر، محمد اصغر و ملک تنویر موجود تھے۔