ڈپٹی کمشنر ملتان کا ہسپتالوں میں ادویہ کی سو فیصد دستیابی یقینی بنانے کا حکم 

Feb 10, 2023

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے مراکز صحت اور ہسپتالوں میں ادویات کی سو فی صد دستیابی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہی مراکز میں ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی بھی پوری کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرک ہیلتھ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر غلام یسین صابر نے ڈینگی ،پولیو اور محکمانہ امور پر بریفنگ بھی دی۔ عمر جہانگیر نے کہا کہ مفت علاج معالجہ یقینی بنایا جائے۔عمر جہانگیر کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی ادویات ،طبی آلات کی مرمت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں