پی ٹی آئی عوامی جماعت ‘ اوچھے ہتھکنڈوں سے ختم نہیں کیا جاسکتا: زوہیب رضا

 ملتان(   خبر نگار خصوصی    )تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری زوہیب رضا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آ ج بھی ملک کی بڑی عوامی اور سیاسی جماعت ہے جسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ختم نہیں کیا جا سکتا مخدوم زین قریشی آ ج بھی حلقہ این اے 157 کے لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 46 رنگیل پور میں کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا چوہدری زوہیب رضا نے مزید کہا کہ آ ج بھی اگر فری اینڈ فیئر الیکشن کرا دئیے جائیں تو پی ٹی آئی ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن