کامونکی(نمائندہ خصوصی)آئی ایم ایف کاایجنڈا ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے تباہی اوربربادی کے سوا کچھ نہیں،نااہل اور ظالم حکمرانوں نے آئی ایم ایف غلامی میں ملک و قوم کو گروی رکھ دیا ہے جس سے عوام بدحال، ملکی معیشت اور ادارے تباہ حالی کا شکار ہے۔ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی اور سماجی سیاسی رہنما محمدسعید اختر ڈارنے مشترکہ بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے طوفان نے غریب طبقہ کی کمر توڑ کررکھ دی ہے،عام آدمی اوردیہاڑی دارمزدور کیلئے دووقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیاہے،آٹا چینی،دال کے لئے عوام خوار دن بدن بڑھتی مہنگائی نے غریب عوام کی قوت خریدبھی چھین لی۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عام آدمی کو قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے وزیروں،مشیروں اور بیوروکریسی کے اخراجات کم کریں ۔