قدرتی آفات اللہ کی طرف سے انسان کی آزمائش ہے :رضا ثاقب

Feb 10, 2023


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )  امیرِ اعلیٰ ادارۃ المصطفیٰ انٹرنیشنل محمد رضا ثاقب مصطفائی اورحافظ محمدیعقوب فریدی نے ترکیہ ،شام اور لبنان میں ہونیوالے زلزلے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کی آزمائش  اور امت ِمسلمہ کی اجتماعی توبہ وقت کا تقاضا ہے۔ ترکیہ کا زلزلہ ہمیں فکر آخرت اورمحاسبہ نفس کی یاددلاتاہے۔ انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں مزیدکہا کہ غم و اندوہ کی اس گھڑی میں ترکی بھائیوں کی مدد ہمارا اخلاقی اوردینی فریضہ ہے۔ ہمیں چاہیے کہ دل کھول کر انکی مدد کریں ۔ادارۃ المصطفیٰ ٹرسٹ اپنی بساط کے مطابق متاثرین کی بحالی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اب عالمی برادری کو انسانیت کی بنیاد پر ترکیہ، شام اور لبنان کی مدد کرنی چاہئے ۔بحیثیت مسلمان اُمتِ مسلمہ قدرتی آفات کا شکار ہونیوالے انسانوں کی مدد ہمارا فرض ہے ۔ہم جاں بحق افراد کے د رجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

مزیدخبریں