گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )کمشنر گجرات ڈویژن/ گوجرنوالہ نوید حیدر شیرازی نے کہا میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل گجرات رہائشی و کمرشل نقشوں کی منظوری فی الفور میرٹ پر یقینی بنائیں، مرکزی شاہراہوں کی بیوٹی فیکیشن اور شجرکاری پر خصوصی توجہ دی جائے،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اہم چوراہوں پر مانومنٹ بنائے جائے ان خیالات کا اظہار انہوں میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل احسن طریقے سے استعمال کیا جائے، شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جائے، شکایات سیل کو فنکشنل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کا میٹریل کو بہترین انداز میں ٹھکانے لگایاجائے جائے، سٹرکوں کے اطراف بلڈنگ میٹریل رکھنے کی اجازت نہ دی جائے ۔دریں اثناء سروس موڑ فلائی اوور، پولیس لائن ہسپتال اور سروس موڑ ڈسپوزل اسٹیشن سروس موڑکا دورہ کے موقع پر کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا جاری منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے، معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے انہوں نے کہا شادمان تا بھمبر نالہ تک سیوریج لائن پر کام تیزی سے جاری ہے منصوبے پر 1ارب روپے لاگت آئے گی ۔
رہائشی و کمرشل نقشوں کی فوری منظوری میرٹ پر یقینی بنائی جائے:کمشنرگوجرنوالہ
Feb 10, 2023