گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )امیر جماعت اسلامی سراج الحق آج گوندلانوالہ چوک میں شام سات بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ،اس سلسلہ میں تما م تر تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ،کامونکی ،موڑ ایمن آباد، چندداقلعہ ، نگار پھاٹک چوک اور سیالکوٹی دروازہ میں استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے ، جہاں ’’مار گئی مہنگائی عوامی مارچ‘‘ کے شرکا ء کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا ،جماعت اسلامی کے زیر اہتمام لاہور سے شروع ہونیوالا 3روزہ ’’مار گئی مہنگائی عوامی مارچ‘‘ رات گوجرانوالہ میں پڑائو ڈالے گا ، جبکہ ہفتہ کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں ''مار گئی مہنگائی عوامی مارچ‘‘ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا راولپنڈی کی جانب روانہ ہو گا۔
سراج الحق آج گوندلانوالہ چوک میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
Feb 10, 2023