اعظم نذیر تارڑ کے دو عہدوںکیخلاف درخواست، فریقین کوجواب جمع کرانے کا حکم

Feb 10, 2023


اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کے دو عہدے (وفاقی وزیر اور ممبر پی بی سی) رکھنے کے خلاف درخواست میں فریقین کو دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دےدیا۔گذشتہ روزپرویز عنایت کی درخواست پر سماعت کے دوران وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دگل، پاکستان بار کونسل کی جانب سے عمر ایڈووکیٹ اوراعظم نذیر تارڑ کی جانب سے قمر سبزواری عدالت پیش ہوئے،ایڈووکیٹ پرویز عنایت نے عدالت سے کہاکہ فریقین نے تاحال تحریری جواب جمع نہیں کرایا،میں نے ایک سے زیادہ بار لیٹر لکھے ہیں، معاملے کو لیٹ کر رہے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کی ایسا نہ کریں، نئے اٹارنی جنرل آ گئے ہیں ، چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہاکہ نئے اٹارنی جنرل آگئے ہیں،جواب فائل کر دیں، عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ کیس کی سماعت 14 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔
 دو عہدے

مزیدخبریں