عالمی برادری آزمائش میں ترکیہ اور شام کی بھرپور مدد کر ے:عطیہ نثار


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی قائم مقام سیکرٹری جنرل عطیہ نثار،ناظمہ ضلع گوجرانوالہ تہمینہ عارف  نے ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے سے ہونے والی ہولناک تباہی اور جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے عالمی برادری خصوصا مسلم ممالک سے پر زوراپیل کی ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ترکیہ کی بھرپور مدد کریں،انہوں نے رضا کار ٹیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ  طبی و امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،تاکہ قیمتی جانیں بچاء جا سکیں-انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اس مشکل گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ کھڑی ہے- انہوں نے امت مسلمہ سے اجتماعی دعا و استغفار کی اپیل بھی کی ہے،ڈپٹی سیکریٹریز ،آمنہ عثمان،ڈاکٹر حمیرہ طارق،ثمینہ سعید، بشری صادقہ،رعنا فضل، سکینہ شاہد،عنایت جدون,معتمدہ تسنیم معظم، نائب متعمدہ صائمہ افتخار،ڈائریکٹر امور خارجہ ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی،ڈائریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور ،ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ قمر ،سیکریٹری اطلاعات فریحہ اشرف اور ناظمہ ضلع  تہمینہ عارف نے بھی بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پر دکھ کا اظہار اور مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن