چیف جسٹس آئین اور قانون کی حاکمیت کےلئے کردار ادا کریں: فرخ حبیب 


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ چیف جسٹس صاحب آئین اور قانون کی حاکمیت کے لئے کردار ادا کریں آئین کی کھلے عام خلاف ورزی سے بھی اعلی عدلیہ نے روکنا ہے،فرخ حبیب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہوئے 26 روز اور کے پی کے اسمبلی تحلیل ہوئے 22 روز گزر گئے 90 روز میں انتخابات کروانے کی آئینی مدت گزر رہی ہے حکومت وسائل اور سیکورٹی سے بھاگ گئی۔
 فرخ حبیب 

ای پیپر دی نیشن