اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں چائنہ پاکستان سٹڈی سنٹر نے "کنیکٹیویٹی کے ذریعے ترقی:ایشیائی تناظر" کے موضوع پر ایک گول میزکانفرنس کا اہتمام کیا۔ تقریب کے کلیدی اسپیکر ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ (ACD) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پورنچائی ڈینویواتھاناتھے۔ تقریب میں سفارت کاروں، دانشوروں، طلبہ ، صحافیوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تعارفی کلمات میں، ڈاکٹر طلعت شبیر، ڈائریکٹر چائنہ پاکستان سٹڈی سینٹر نے شرکاء کو ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ کا تعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ ایک بین الحکومتی تنظیم ہے جو تھائی لینڈ میں جون 2002 میں قائم ہوئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم مغربی ایشیا، جنوبی ایشیا، مشرقی ایشیا، اور شمال مشرقی ایشیا پر محیط ہے۔اپنے ریمارکس میں ڈی جی آئی ایس ایس آئی ایمبیسڈر سہیل محمود نے سیکرٹری جنرل کو ان کے پہلے دورہ پاکستان پر اور آئی ایس ایس آئی کو اس انٹرایکٹو سیشن میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے زور دیا کہ ACD کا 'ایشیائی کمیونٹی' کی تعمیر کا ہدف قابل تعریف ہے اور اسے تنازعات کے حل اور براعظم میں زیادہ دوستی اور تعاون کے لیے سازگار ماحول میں آگے بڑھانا چاہیے۔اپنے تبصروں میں،عامر احمد اتوزئی، ڈائریکٹر جنرل (مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل)، وزارت خارجہ، نے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پورنچائی ڈینویواتھانا کو مدعو کرنے کے آئی ایس ایس آئی کے اقدام کو سراہا اور تقریب کی میزبانی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
کانفرنس