اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ ) اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز کی 17 سالہ لڑکی آسیہ اسماعیل کو چینی خلاباز سے گفتگو اور سوالات پوچھنے کا موقع ملا ،خلاءسے پاکستان کے بیجوں کی واپسی کی تقریب میں اس سوالات کے جواب ملے۔ گوادر پرو کے مطابق اپنے خط میں آسیہ اسماعیل نے لکھا کہ میں تقریباً دس سال سے سائنس کی طالبہ ہوں، انہوں نے پاک چین خلائی افزائش کے منصوبے اور خلا میں زندگی کے حوالے سے متعدد سائنسی سوالات بھی پوچھے۔ لیو بومنگ تجربہ کار خلا نورد ہے جس نے دو بار انسان بردار خلائی مشن انجام دیا اور چین کی پہلی اسپیس واک کی، انہوں نے ایک ویڈیو میں جوابات دیئے ،جس میں خلائی پرواز کے تجر بہ کے حوالے سے اپنے پیغامات بھی شیئر کیے ہیں۔ 2008 میں وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر، خلا میں گئے تھے۔ 2021 میں انہیں دوبارہ خلاء میں جانے کا موقع ملا، چینی خلائی اسٹیشن میں تعینات خلابازوں کے پہلے گروپ میں شاملہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ شینزو 12 مشن نے پاکستان کا قومی پرچم اٹھا رکھا تھا، اور شینزو 14 مشن میں پاکستان کے پودوں کے بیج تھے جو خلاءمیں لےجائے گئے، گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ میرے لیے سب سے یادگار غیر معمولی سرگرمی تھی جس نے مجھے زمین کو بڑے اور وسیع تناظر سے دیکھنے کی اجازت دی۔ اس خلائی سفر پر ہی چین کے پہلے انسانی روبوٹک بازو کے امتزاج کا حصہ بننا، جس کے لیے وہ 13 سال تک سخت محنت کر رہے تھے۔ انہوں نے آسیہ اسماعیل کو لائیو براڈکاسٹنگ پروگرام تیانگونگ کلاس روم کی بھی سفارش کی، جو ان کے بہت سے سوالات کے جواب دے سکتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا شینزو 12 مشن نے پاکستان کا قومی پرچم اٹھا رکھا تھا، اور شینزو 14 مشن میں پاکستان کے7 قسم کے ہربل پودوں کے بیج خلا میں لائے گئے تھے، جو چین اور پاکستان کے درمیان گہری دوستی کو مکمل طور پر ظاہر کرتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق آخر میں انہوں نے آسیہ اسماعیل کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنا سائنسی سفر بہادری اور استقامت کے ساتھ جاری رکھیں اور پاک چین تعاون کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
پاکستانی لڑکی
پاکستانی لڑکی کا چینی خلاباز سے خلائی سائنس پر گفتگو،سوالات پوچھے
Feb 10, 2023