اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینئر رہنماءتحریک انصاف سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ صحت کارڈ پاکستان کے عوام کے لیے تحریک انصاف کا فلیگ شپ پروگرام تھا اپنے ٹویٹ میں سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اسے روکنا اس حکومت کی عوام دشمن ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے شوکت ترین نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو طویل کابینہ اور مہنگے غیر ملکی دوروں پر پیسہ خرچ کرنا پسند ہےعوام الیکشن میں فیصلہ دیں گے جس سے یہ حکومت خوفزدہ ہے۔
شوکت ترین