2 سال بعد ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹس بحال

میٹا نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 2 سال بعد فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹس بحال کردیے۔ میٹا ترجمان اینڈی اسٹون نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس بحال کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ سابق امریکی صدر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس جنوری 2021 میں کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد معطل کردیے گئے تھے۔ گزشتہ ماہ میٹا کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس پر عائد پابندی جلد ختم کردی جائے گی۔  میٹا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر سابق صدر نے ان کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی تو ان کے اکاؤنٹس دوبارہ معطل کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں، سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بحالی سے وہ ووٹروں اور سیاسی فنڈ ریزنگ تک رسائی حاصل کرلیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوری 2021 تک انسٹاگرام پر 23 ملین اور فیس بک پر 34 ملین فالوورز تھے۔

ای پیپر دی نیشن