کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی انکروچمنٹ عدالت نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضے کے مقدمات میں تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔اینٹی انکروچمنٹ عدالت کے روبرو اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ حلیم عادل شیخ اینٹی انکروچمنٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ اینٹی انکروچمنٹ کے تفتیشی افسر نے چالان پیش کرنے کے لئے مزید مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان جمع کروانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے دونوں مقدمات کی سماعت 6مارچ تک ملتوی کردی۔ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضے کے دو مقدمات درج ہیں۔ سماعت کے بعد غیر رسمی گفتگو میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حلیم اینٹی انکروچمنٹ حکام تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں۔ 8 ماہ گذر جانے کے باوجود مقدمے کا چالان نہیں جمع کروایا جارہا۔ گزشتہ روز بھی دہشتگردی کے مقدمے میں پولیس نے کیس سے نام خارج کیا ہے۔ میرے خلاف جھوٹے مقدمات بناتے ہیں لیکن چالان اور شواہد پیش نہیں کرتے۔
حلیم عادل کیس