سکھر(نامہ نگار)پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے احتساب عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکے دوران کہا ہے کہ عام انتخابات اسی سال اپنے وقت پر ہونگے ، پاکستان میں صوبائی اور قومی اسمبلی کے انتخابات ایک ہی دن ہوتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں کہ دو صوبوں کے الیکشن پہلے ہوں اور باقی دو صوبوں اور قومی اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں، تحریک انصاف کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں تیسرے نمبر پر آئی ،انتخابات کے دن عمران خان ووٹر باہر نہیں نکلا،اظہار رائے کی آزادی پر حملے قابل مذمت عمل یہ حملے نہیں ہونے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ میڈیا پر پابندی صرف پی ڈی ایم کی حکومت میں نہیں لگی عمران خان کے دور میں بھی میڈیا کو بند کیا گیا۔ ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی کیا وجہ تھی کہ مارکیٹ میں ڈالر شارٹ ہوا ، ڈالر کی اسمگلنگ کون کر رہا تھا حکومت اس کیلئے اقدامات کرے عمران خان کے دور میں پیمرا کے ذریعے چینلز کو بند کیا جاتا رہا اور صحافیوں پر حملے بھی کیئے گئے۔
نثار کھوڑو
عام انتخابات اسی سال مقررہ وقت پر ہونگے‘ نثار کھوڑو
Feb 10, 2023