کراچی زہریلی گیس سے جاں بحق 18افراد کی قبر کشائی میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کراچی کی عدالت نے کیماڑی کے علاقے علی محمد گوٹھ میں مبینہ طور پر زہریلی گیس سے جاں بحق 18 افراد کی قبر کشائی سے متعلق پولیس کی درخواست منظور کرلی۔ کیماڑی علی محمد گوٹھ میں مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 18افراد کی قبر کشائی سے متعلق پولیس کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے سیکریٹری صحت کو قبر کشائی کیلئے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ تمام افراد کی موت کی وجہ جلد از جلد بتائی جائے اور وجہ موت سے متعلق 7روز میں رپورٹ جمع کروائی جائے۔ واضح رہے کہ 26جنوری کو کراچی کے ضلع کیماڑی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں گزشتہ چند روز میں زہریلی گیس سے متاثرہ 18بچوں کی اموات کا انکشاف ہوا تھا۔ واقعے کے بعد چار کمپنیوں کو سیل کرکے ایک مالک اور دیگر کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
کراچی‘ قبر کشائی

ای پیپر دی نیشن