برن(نیٹ نیوز) سوئزرلینڈ کی ایک مشہور بیکری کو اپنی مزید مشہوری کے لیے یہ کام سوجھا کہ اس نے دلہن کا سفید لباس بنایا جو پورا کیک سے بنا ہے۔ اب اس کی تصدیق گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے سامنے ایک لباس نما کیک پیش کیا گیا جس کا اوپر والا قمیض نما حصہ عام کپڑے کا تھا جبکہ نیچے کا وسیع فراک نما حصہ مکمل طور پر کیک سے بنایا گیا تھا۔ اسے بنانے میں غیرمعمولی مہارت درکار تھی۔ اس طرح لباس کا وزن بڑھ کر 289 پاو¿نڈ ہوگیا ۔گنیز بک نے اسے دنیا کا سب سے بڑا پہنا جانے والے کیک بھی قرار دیا ہے۔
کیک لباس