برفانی جھیلوں کے پھٹنے سے ڈیڑھ کروڑ افراد متاثر ہو سکتے ہیں: جاپانی سائنسدان

Feb 10, 2023


ٹوکیو (اے پی پی)جاپان کے سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے برفانی جھیلوں کے ممکنہ طور پر پھٹنے سے آنے والے سیلاب سے دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ 50 لاکھ افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی سائنسدانوں کی ٹیم نے اپنے پیش کردہ تجزیاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ برفانی جھیلیں گلیشیئروں کے پگھلنے سے بنتی ہیں اور بڑھتے اوسط درجہ حرارت کے سبب ان جھیلوں میں پانی کی مقدار بڑھنے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھیلوں کا پانی بند توڑ کر پوری شدت سے پہاڑی وادیوں میں بہہ نکلنے کی صورت میں ان جھیلوں کے نشیبی علاقوں میں واقع دیہاتوں کو سنگین نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں اس طرح کے خطرے کا شکار آبادی کا نصف سے زائد بھارت‘ پاکستان‘ پیرو اور چین میں بستا ہے۔
جاپانی سائنسدان

مزیدخبریں