ترکیہ شام زلزلہ: وزیراعظم کا بڑا اقدام

ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کی امدادکے لیے حکومت پاکستان نے ایک اور اقدام کیا ہے۔وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ہر ضلع میں امداد اکٹھی کرنے کے لیے کلیکشن سینٹر بنانے کا حکم دیا ہے۔وزیر اعظم کی جانب سے متاثرین کے لیے معیاری کمبل،گرم کپڑے،بچوں کی خوراک اورخیموں کا فوری بندوبست کرنے پر زور دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ امدادی سامان بھجوانے کے لیے ائیر کوریڈور بھی قائم کیے گئے ہیں جب کہ 30 بستروں پر مشتمل موبائل اسپتال کے لیے ٹیم اور سامان بھی ترکیہ پہنچ رہا ہے۔علاوہ ازیں  سندھ حکومت نے بھی متاثرین کے لیے ریلیف کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ بلوچستان کے سرکاری ملازمین ایک سے 10 روزکی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن