بینکنگ محتسب نے گزشتہ سال 97 کروڑ کا ریلیف فراہم کیا

Feb 10, 2023


کراچی(کامرس رپورٹر)بینکنگ محتسب پاکستان نے ملک بھر کے بینک صارفین کو سال 2022 میں 97 کروڑ سے زائد کا ریلیف فراہم کردیا۔ اس ضمن میں بینکنگ محتسب پاکستان کامران شہزادنے جمعرات کو میڈیا بریفنگ میں اپنے ادارے کی سالانہ رپورٹ برائے 2022پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بینک کسٹمرز کی جانب سے سال 2022 میں 30ہزار493 شکایات موصول ہوئی ہیں بینکنگ محتسب پاکستان ملک بھر سے مجموعی طور پر27ہزار 6سو 58 شکایات حل کرچکا ہے جس سے صارفین کو 97ملین روپے سے زائد کا ریلیف ملا ہے۔ بینکنگ محتسب پاکستان کامران شہزاد نے کہا کہ بتایاکہ ڈالر ایکسچینج ریٹ کی شکایات کو حل کرنے کے لئے حکومت نے کہا تو بہتر طریقے سے فرائض سر انجام دے سکتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ بینکنگ محتسب پاکستان کامران شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ایکسچینج ریٹ کی شکایات حل کرنے کی ذمہ داری عائد کرے تو بہتر طریقے سے کام کرسکتے ہیں۔ بینکنگ محتسب پاکستان کے مطابق کمرشل بینکوں کا ڈالر ایکسچینج ریٹ میں منافع کمانا بینکنگ محتسب پاکستان کے دائرہ کار میں نہیں آتا جبکہ ملک بھر سے سب سے زیادہ شکایات بینکوں کی ناقص سروس سے متعلق آتی ہیں دوسری جانب ملک بھر سے بینکنگ محتسب پاکستان نے کارپوریٹ سیکٹر کی تقریباً20 ملین روپے مالیت کی شکایات کو بھی حل کیا ہے۔کامران شہزاد نے کہا کہ بینکنگ محتسب پاکستان کے پاس براہ راست درج کرائی جانے والی عوامی شکایات کی وصولی میں 31 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ 2022 کے دوران پرائم منسٹر پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات میں معمولی کمی آئی ہے۔ کامران شہزاد نے مزید بتایا کہ بینکنگ محتسب نے عوام الناس کی سہولت کیلئے گزشتہ سال کے دوران دو نئے علاقائی دفاتر ایک فیصل آباد اور دوسرا مظفر آباد میں قائم کیے ہیں تاکہ ان شہروں اور ان مقامات کے شکایت کنندگان کو اپنی شکایات کی پیروی کیلئے دور درازسفر نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ بینکنگ محتسب کا آفس قانون کے تحت شکایت کنندگان کو ان کے دروازے پر مفت خدمات فراہم کرتا ہے،بینکنگ محتسب کا ادارہ آن لائن پورٹل متعارف کروا کر اپنے انفارمیشن سسٹم کو دور حاضر کے مطابق اپ گریڈ کر رہا ہے، شکایات کنندگان کو موبائل ایپلیکیشن کی مزید سہولت فراہم کی جائے گی جس کی مدد سے شکایت کنندگان اپنی شکایات کی ٹریکنگ بھی کرسکیں گے اور ان کی سہولت کے لیئے بینکنگ محتسب پاکستان کی ویب سائٹ کو بھی بہتر بنایا گیا ہے ۔

مزیدخبریں