اردو ادب کا ایک درخشاں ستارہ معروف شاعر اور ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد انتقال کرگئے۔امجد اسلام امجد 4 اگست 1944 کو لاہورمیں پیدا ہونے والے امجد اسلام امجد کے انتقال سے اردو ادب کا ایک حسین باب بند ہوا۔اہل خانہ کے مطابق انہیں رات سوتے ہوئے دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔بیٹے نے بتایا کہ والد صاحب کے نہ جاگنے پرفوراً ڈاکٹرکو بلایا جس نے بتایا کہ وہ انتقال کرچکے ہیں۔شاعری اور ڈرامہ نگاری میں منفرد پہچان رکھنے والے امجد اسلام امجد مختلف اخبارات میں کالم نگاری بھی کرتے تھے۔امجد اسلام امجد نے 50 سالہ کیریئر میں 40 سے زائد کتابیں لکھیں، انہیں ٹی وی کے لئے اپنے ادبی کام اور اسکرین پلے کے لئے بہت سے ایوارڈز ملے۔خدمات پر انہیں پرائڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیازسے بھی نوازا گیا۔
اردو ادب کا ایک حسین باب بند ہوا.
Feb 10, 2023 | 11:53