معروف شاعر ، ادیب ، ڈرامہ و کالم نگار انتقال کرگئے ہیں

معروف شاعر ، ادیب ، ڈرامہ و کالم نگار امجد اسلام امجد 78 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں ۔امجد اسلام امجد کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا ، ان کے اہل خانہ نے تصدیق کردی ہے ۔انہوں نے 1964 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے(اردو) پاس کیا اور درس وتدریس سے منسلک ہوگئے، کچھ عرصہ نیشنل سنٹر سے وابستہ رہے ، وہ چلڈرن لائبریری کمپیلکس ، لاہور کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔امجد اسلام امجد نے شاعر، ڈرامہ نگار اور نقاد کی حیثیت سے شہرت حاصل کی، ان کے مشہور ڈراموں میں وارث ،دن اور فشار شامل ہیں۔امجد اسلام قومی ایوارڈ ’’پرائڈ آف پرفارمنس‘‘ اور ’’ستارۂ امتیاز‘‘ کے علاوہ پانچ مرتبہ ٹیلی وژن کے بہترین رائٹر، 16 مرتبہ گریجویٹ ایوارڈ اور دیگر متعدد ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...