بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 فوجی افسران شہید جبکہ 3 جوان زخمی ہوگئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کے امن دشمنوں کے خلاف آپریشن کے دوران سیکیوری فورسز کی گاڑی کے قریب سڑک کنارے بم دھماکا ہوا ہے ۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ دھماکے میں میجر جواد اور کپٹن صغیر شہید ہوگئے جبکہ تین جوان بھی زخمی حالت میں موجود ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہزخمیوں میں سپاہی برکت اللہ،ظفر،ہدایت اللہ شامل ہیں جنہیں کوہلو کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن عناصر کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز خون اور جان کی قیمت پر بھی ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔