ڈالرکی قیمت میں گزشتہ تین روز سے مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 23 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 270.51 سے کم ہو کر 269.28 روپے پر بند ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.46 فیصد بہتری آئی ہے۔