ایبٹ آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کا تحفہ عمران خان صاحب کا دیا ہوا ہے، اس معاہدے سے ہم نہیں ہٹ سکتے۔وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے یوٹرن کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے. ان کی خواہشات نہیں آئین کےمطابق کام ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات نے ایبٹ آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس ہم نہیں عمران خان گئے تھے اور ان کے غلط فیصلوں سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں آئی ایم ایف معاہدہ توڑ کر معاشی مسائل پیدا کیے گئے تھے .جس کی وجہ سے آج پاکستان کے عوام مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہےعوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان پارلیمنٹ سے استعفیٰ دینےکے بعداب کیا لینے آرہے ہیں؟ انہوں نے یوٹرن کے علاوہ کچھ نہیں کیا. لیکن کی خواہشات نہیں آئین کے مطابق کام ہوگا۔عمران خان ملک کو دیوالیہ کی نہج پر چھوڑ گئے تھے، انہوں نے خود استعفے دیئے، پارلیمنٹ کو امپورٹڈ کہتے تھے، اب اس پارلیمنٹ میں کیا کرنے جارہے ہیں؟۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ محمد نواز شریف اور ہزارہ ڈویژن میں محبت کا رشتہ ہے، ہزارہ موٹر وے محمد نواز شریف کا تحفہ ہے، انہوں نے صحت کارڈ کا آغاز خیبرپختونخوا سے کیا تھا. نواز شریف خیبر پختونخوا کو پنجاب کی طرح ترقی یافتہ بنانا چاہتے ہیں
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی کام کررہے ہیں. تاہم صحافیوں کو تنخواہ نہیں دینے والے اداروں کے اشتہار بند کردینگے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کو کیپٹن (ر) صفدر کے انٹرویو کے بارے میں علم نہیں ہے. تاہم انٹرویو دیکھ کر ردعمل دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ٹیم خیبرپختونخوا کا اجلاس آج منعقد ہو ا.جس کی صدارت سینئر نائب صدر اور پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کی۔اجلاس میں بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہماری پہچان آئین، اخلاق اور جمہوری اقدار ہیں، گالم گلوچ کا حصہ نہ بنیں، دلیل ،تہذیب اور سچائی سے جواب دیں ۔انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے، مہذب اور ذہین نوجوانوں کو سوشل میڈیا ٹیم میں آگے لائیں اور نوجوان سوشل میڈیا کو معاشرے میں مثبت سوچ پھیلانے کا ذریعہ بنائیں.