سوات کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری

سوات کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شدید برفباری کے باعث بحرین سے اسریت ، گوریت ، کالام آبشار، بوڈھی کمر اور جاہی کمال کو جانیوالے راستے بند ہوگئے ہیں ، راستے بند ہونے کے باعث درجنوں سیاح پھنس گئے ہیں جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انتظامیہ کی جانب سے بند سڑکیں کھولنے کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے ،مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت راستے کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن